شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار افغانستان سے حملہ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب 15

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار افغانستان سے حملہ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار افغانستان سے حملہ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی (92 نیوز) – شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منہ توڑ جواب میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا۔ دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی نذر محمد شہید ہو گئے۔

 پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے۔ امید ہے افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں