shoaib akhtar and shahid afridi 104

شعیب اختر کا شاہد آفریدی کو اہم مشورہ

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو سیاست میں جانے کا مشورہ دے دیا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہد آفیدی کرکٹ کے بعد 100 فیصد سیاست میں جائیں گے

شعیب اختر نے ایک کرکٹ شو میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا تھا اس کے لیے سیاست سے دور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ رواج بہت کم ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو نہ دیکھیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی بنا تو انشااللہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑا برانڈ بنادوں گا۔

پی ایس ایل سے متعلق شعیب اختر نے کہا کہ لاہور قلندرز لاہور جاکر پھنس جائے گی، لاہور قلندرز مہربانی کرکے مجھے ٹیم بیچ دے، میں پی ایس ایل کھیلتا تو لاہور کا ہی انتخاب کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو بابر کے بجائے عماد وسیم کو ہی کپتان رکھنا چاہیے تھا۔

انہوں نے بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے بتایا کہ مجھے بھارت میں گینگسٹر کے تین کردار آفر ہوئے تھے مگر منع کردیا، اگر موقع ملتا تو ریشم اور ریما دونوں کے ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرنا چاہتا

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں