Slogans of security in pak vs nz 64

نیوزی لینڈ کی شکست پر گراؤنڈ میں ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اور ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگائے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا

https://twitter.com/DevedAlex/status/1453051263822831620?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1453051263822831620%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F267668-

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم ‘سکیورٹی’ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں