سندھ میں سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، علی زیدی 12

سندھ میں سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، علی زیدی

سندھ میں سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، علی زیدی

کراچی (92 نیوز) – تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صرف ناتھن شاہ میں دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے سڑک کنارے بیٹھے ہیں۔ سندھ حکومت کہیں نظرنہیں آرہی۔ متاثرین میں ساڑے چال لاکھ خواتین حملہ ہیں۔ ینگی  پھیل رہا ہے لیکن اسپتال تباہ حال ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے الیکٹرک بلز میں کے ایم سی کے چارجز لگانا ظلم ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں پیسے کے الیکٹرک لے رہی تو سروسز دینے کا ٹھیکہ بھی کے الیکٹرک لے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیویم کے کارکنوں کی لاشیں ملیں۔ مرکزی دفتر کوآگ لگ گئی۔ خورشید میموریل ہال بھی نہیں ملا۔ سوال کیا کہ ایم کیوایم بتائے تحریک انصاف سے الگ ہو کر انہیں کیا ملا۔

علی زیدی نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف دو سیٹوں پر کھڑی ہے۔ جس دن دوسیٹیں ادھرادھر ہوئیں گر جائے گی۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں