سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے آجکل سوشل میڈیا پر مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے پروپگینڈاز کئے جارہے ہیں خاص کر پاکستان میں تو پاکستان مخالف تمام سرگرمیاں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کی جارہی ہیں ۔
جس میں کچھ بیرونی طاقتیں بھی شامل ہو جاتی ہیں جس طرح حال ہی میں مینار پاکستان واقعہ ہو یا سابقہ گورنر زبیر عمر کی ویڈیو کا معاملہ ہو جج ارشد ملک صاحب کی ویڈیوز اور حریم شاہ اور صندل خٹک کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ویڈیوز تک شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بھی کافی چیزیں ایسی ہیں جو کے وطن عزیز کی بدنامی کا باعث بن چکی ہیں آپ وطن عزیز کے شہری ہیں اور پاک دھرتی کے سپوت ہونے کے ناطے آپ کا یے فرض بنتا ہے ہے ایسے کسی عمل کا حصہ نہ بنیں جس سے آپ پر آپکے والدین پر اور آپکے پاک وطن پر انگلی اٹھ سکے۔
آپکو چاہئے کے منفی سوچ کے اثرات سے نکل کر ایک مثبت رویے کو اپنائیں کسی بھی منفی چیز کو پذیرائی آپکے رویے سے بھی مل سکتی ہے مثلا” آپ نے کوئی منفی ویڈیو یا منفی تصویر یا تحریر دیکھی تو اس پر بے جا کمنٹ کرنا یا غصے میں آکر جواب دینا بھی ایسی چیزوں کو پذیرائی ملنے کا باعث ہے۔
اگر آپ اس کو اگنور کریں گے یے سوچ کر کے اگر یے چیز مشہور ہوئی تو ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث ہوگی تو آپ کے اگنور کرنے سے وہ چیز دبی رہے گی لیکن اگر آپ اس پر بے جا کمنٹ کریں گے۔
تو منفی اثرات کی حامل ویڈیو تصویر یا تحریر جو بھی ہے اس کو خواہ مخواہ پذیرائی مل جائے گی اور ملک دشمن یا منفی خیالات کے حامل افراد اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن ان چیزوں کو اگنور کرکے آپ ان سے یے موقع چھین سکتے ہیں اس سے جھوٹی خبروں جھوٹی ویڈیوز پھیلا کر معاشرے میں الجھاؤ پیدا کرنے والے لوگوں کی تمام کاوشیں دھری کے دھری رہ جائیں گی اور آپکو اپنے معاشرے کے بارے میں صفائی دینے کی بھی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔
اس طرح سے آپکی تھوڑی سی کوشش سے آپکے اسلامی معاشرے میں غلط خبروں کی وجہ سے پیدا ہونے والے الجھاؤ کا بھی خاتمہ ہوگا اور آپ امن اور سکون حاصل کر پائیں گے ۔
سوشل میڈیا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے آپکی چھپی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اگر آپکو اس کے صحیح استعمال کے بارے میں علم ہے تو آپ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے کئی فائدے بھی اٹھا سکتے ہیں مثلا” آنلائن کاروبار کر سکتے ہیں ہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی ویڈیوز شئیر کر سکتے ہیں ۔
وطن عزیز کے مثبت پہلوؤں کو دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں اسلامی تعلیمات کو سوشل میڈیا کے ذریعے عام کر سکتے ہیں اچھے خیالات کے حامل لوگوں کو دیکھ کر اپنے آپ میں بدلا لا سکتے ہیں اپنے اچھے خیالات کو لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں ظلم وجبرکے خلاف آواز بلند کر سکتے ہیں آنلائن تعلیمات حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے آپنے اگر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا تو آپکے ساتھ ساتھ آپکے
ماں باپ اور آپکے خاندان اور اپنے پاک وطن کی عزت بھی داو پر لگا دیں اور بعد میں آپکو شاید پچھتانا بھی پڑ جائے اور نقصان ہونے پر پچھتانے سے بہتر ہے آپ پہلے سے ہی احتیاط کر لیں اور ایسی چیزوں سے بچیں جو بعد میں آپکی بے عزتی کا باعث بنیں اگر آپ سوشل میڈیا صحیح استعمال جانتے ہیں۔
تو آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کے کئی بگاڑ ختم کر سکتے ہیں ہیں آپ سوشل میڈیا پر فلاحی کام کر سکتے ہیں کاروبار کر سکتے ہیں آنلائن خریدو فروخت کر کے کے اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں مظلوموں کی مدد کر سکتے ہیں ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں اپنی علمی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں اور اس طرح دوسروں کو بھی علم کی دولت سے مالا مال کر سکتے ہیں ۔
ذرا سوچئے زبیر عمر کی فحش ویڈیو کو پھیلانے سے آپ کا اور معاشرے کا کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہوا عائشہ اکرم کی مینار پاکستان کی پروپگینڈا ویڈیو سے اس کو تو فائدہ ہوا فالوورز ملے لیکن ہمارے معاشرے کا کتنا نقصان ہوا کئی کچے ذہنوں کے مالک بچوں کے ذہنوں پر مرتب ہونے والے اثرات کا کسی نے سوچا؟
اسلئے منفی پروپگینڈاز سے بچیں منفی چیزوں کو پذیرائی نہ دیں بلکہ اگنور کریں اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے معاشرے کے اور وطن عزیز کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر کے معاشرے میں سدھارنے میں اپنا کردار ادا کریں اللہ تبارک وتعالی ہمیں کامیابیوں سے ہمکنار کریں اور دشمن کی سازشوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
تحریر ثاقب محمود
@M_Saqib7e