sohail shaheen taliban spokesperson 56

سہیل شاہین اقوام متحدہ میں طالبان کے سفیرکے طور پر نامزد

طالبان نے رواں ہفتے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور  ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزدکیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے ۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لیے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے  جبکہ کمیٹی میں امریکا، چین اور روس شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیرسے پہلے اس معاملے پربیٹھک کا امکان نہیں اس لیےشبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق  اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ  اجلاس پیر27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں