سپلائی کے خدشات پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ 29

سپلائی کے خدشات پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

سپلائی کے خدشات پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

نیو یارک (92 نیوز) – سپلائی کے خدشات پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 4.19 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اضافہ سے 111 ڈالر ، 60 سینٹ فی بیرل ہو گئی جبکہ  ڈبلیو ٹی آئی   خام  تیل کے مستقبل کے سودے 110 ڈالر، 50 سینٹ  فی بیرل میں طے ہوئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس  قیمت  میں 17 ڈالر کی کمی آئی۔ فی اونس سونا ایک ہزار، 810 ڈالر کا ہو گیا جبکہ پلاٹینیم کی قیمت ڈیڑھ ڈالر کی کمی سے 929 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں فی ٹن ڈھائی یورو کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی ٹن گندم 416 ڈالر، 75 سینٹ ہو گئی جبکہ ملائیشین  پام  آئل   40 ڈالر سستا ہونے کے بعد ایک ہزار، 589 ڈالر فی ٹن  ہو گئی۔

دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز پر نظر ڈالیں تو امریکی  حصص مارکیٹ میں چار دن کی مندی کے بعد بہتری دیکھی گئی۔ ڈاؤ جونز انڈیکس   466 جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس  434 پوائنٹ اضافے پر بند ہوا۔

یورپی حصص مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔ فرینکفرٹ کا ڈیکس انڈیکس 288 پوائنٹ اضافہ پر بند ہوا۔ لندن کی ایف ٹی ایس ای انڈیکس میں 184 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جبکہ پیرس کا سی اے سی انڈیکس 156 پوائنٹ کے اضافے پر بند ہوا۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی   تیزی دیکھی گئی۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں  3 فیصد، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس  میں اعشاریہ نو چھ فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ  کا ہینگ  سینگ انڈیکس 2.64 پوائنٹ اور جنوبی کوریا کا کوپسی انڈیکس 2.12 پوائنٹ بڑھ گیا۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں