101

Street Crime Karachi – کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا نیا طریقہ واردات

کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنلز نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکال لیا۔

ملزمان شہریوں سے ٹولیوں کی صورت میں وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ بفر زون میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

4 موڑ سائیکلوں پر 6 ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی۔ ایک ملزم نے موٹر سائیکل سوار شہری کی جیب سے پرس اور موبائل فون نکالا تو دوسرا ساتھی شہری کی موٹر سائیکل کی چابی نکال کر ساتھ لے گیا تاکہ وہ ان کا پیچھا نہ کر سکے۔

ملزمان نے ممکنہ مزاحمت اور تبدیل ہوتی صورتِ حال پر فاصلے پر موٹر سائیکلیں روکیں۔ چند روز میں مسلح ٹولیوں کی متعد دوارداتوں کی فوٹیج سامنے آ چکی ہے۔

کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کئی شہری مزاحمت پر اپنی جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں۔ حکام کی جانب سے اس مسئلے پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ڈاکوؤں کی وارداتیں دیدہ دلیری سے جاری ہیں۔

یکم مارچ کو کراچی میں اسلحے کے زور پر مسجد کے پیش امام کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا گیا تھا۔ واقعہ صدر کے علاقے میگزین لائن میں میں پیش آیا تھا۔

موبائل مارکیٹ کے پیش امام کو عشاء کی نماز پڑھا کر گھر واپس آتے ہوئے راستے میں لوٹا گیا تھا۔ امام مسجد نے پولیس کو بتایا کہ دو ملزمان آئے جنہوں نے اسلحہ دکھا کر مجھ سے لوٹ مار کی، ملزمان 16 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

امام مسجد کا کہنا تھا کہ میں ان کو بار بار التجا کی کہ امام مسجد ہوں، نماز پڑھاتا ہوں، میری التجا کے باوجود انہوں نے موبائل فون واپس نہیں دیا۔

Comments

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں