Talks between the government and the banned party have been concluded, an important announcement is expected 52

حکومت اور تحریک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ،کیا کچھ طے پایا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(خبریں ڈیلی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے اور تحریک کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔

وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پرامن طریقے سےمعاملہ حل کر لیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے تحریک کے شرکاء نے مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیے۔گوجرانوالہ کے داخلی اور خارجی راستے تاحال بند ہیں اور جی ٹی روڈ پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں بھی موجود ہیں۔گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان دریائے چناب پل کے قریب کھودی گئی خندق بھی تاحال بھری نہ جا سکی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار اور گزشتہ روز بند کی گئی سڑکیں ابھی تک بند ہیں۔

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں