سیالکوٹ میں جلسہ روکا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان 20 مئی سے پہلے ہو سکتا ہے، شیخ رشید احمد 27

سیالکوٹ میں جلسہ روکا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان 20 مئی سے پہلے ہو سکتا ہے، شیخ رشید احمد

سیالکوٹ میں جلسہ روکا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان 20 مئی سے پہلے ہو سکتا ہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (92 نیوز) – سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے سیالکوٹ میں جلسہ روکا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان 20 مئی سے پہلے ہو سکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا چار دن کی لندن یاترا نون لیگ سے مزید غلط فیصلے کرائے گی۔ اسے مزید پھنسائے گی اور ملک کو ڈیفالٹ کرائے گی۔ ڈی جی آیف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ انھوں نے حمزہ اور شہباز کے منی لانڈرنگ کے کیسز واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔ جس نیب کے قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جا رہا ہے۔ آئندہ آنے والے 15 دن سیاست میں بہت اہم ہونگے۔ اگر 15 مئی کو فیصل آباد اور 20 مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا 17 اور 18 مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی۔ جو کھڈا اور سازش عمران خان کے لئے بنائی گئی تھی اپوزیش خود اس میں گر گئی ہے ۔ آصف زرداری نے ن لیگ سے پرانا قرضہ سود سمیت واپس لیا ہے۔ جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں ۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں