سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ 30

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ

سیالکوٹ (92 نیوز) – سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کیا۔ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی گئی ،لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی ہوئی۔

عثمان اور عمر ڈار سمیت پی ٹی آئی قائدین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اسٹیج سے کرسیاں ہٹا دیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو جلسہ گاہ سے بھی باہر نکال دیا۔ پنڈال کو آنے والے راستے کنٹینر لگا بند کر دیے گئے ۔ اہلکار ٹی ایم اے کے عملے اور مشینری کو بھی ساتھ لائے۔ کارکن اور قائدین کرینوں کے سامنے لیٹے رہے۔

پولیس نے آپریشن کے دوران مقامی قائدین کے ساتھ متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے اسٹیج سے کرسیاں اور قیادت کی تصاویر پر مبنی فلیکسز بھی ہٹا دیں۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں