سیلاب کئی علاقوں میں سمندر کی شکل اختیار کرچکا، احسن اقبال 13

سیلاب کئی علاقوں میں سمندر کی شکل اختیار کرچکا، احسن اقبال

سیلاب کئی علاقوں میں سمندر کی شکل اختیار کرچکا، احسن اقبال

اسلام آباد (92 نیوز) – وفاقی حکومت کی ایک بار پھر عوام اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کردی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے سیلاب کئی علاقوں میں سمندر کی شکل اختیار کرچکا۔

منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا ہے، سیلاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی، 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں تاحال پانی موجود ہے، ہمارے لاکھوں بہن بھائی کھلے آسمان تلے بےسروسامان ہیں،، سب اپنے مال و اسباب سے متاثرین کا حصہ نکالیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست اور انتشار کا نہیں خدمت کا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں قوم کا مقدمہ لڑنے کیلئے پہنچ گئے ہیں، جلد از جلد سیلاب متاثرین کی بحالی چاہتے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز نے کہا مختلف ممالک سے کئی طیارے امدادی سامان لے کر آرہے ہیں، سیلاب متاثرین کو ابھی مزید امداد کی ضرورت ہے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں