سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا 11

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا

اسلام آباد (92 نیوز) – اسلام آباد کےعلاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے سینئر افسر ان اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیئے جائیں گے ۔ پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایازا میر کے بیٹے نے اپنی بیوی سارہ کو سر پر بھاری آہنی چیز سے وار کرتے ہوئے قتل کیا۔ میاں بیوی کے درمیان آج صبح جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو وہاں شاہ نواز موجود تھا جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 37 سالہ خاتون کینیڈین نیشنلسٹی ہولڈر تھیں۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں