talban should not enter without permission 62

طالبان مجاہد بغیر اجازت گھر میں داخل نہ ہو

کابل(خبریں ڈیلی) طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان مجاہد بغیر اجازت کسی کے گھر داخل نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی جان، مال اور عزت کو پامال نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی حفاظت طالبان مجاہدین کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب طالبان نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کردی۔ سرکاری ٹی وی پر طالبان اینکر پرسن نے افغانستان کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن رہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں جنگجو صوبہ لوگر سے کابل چلے گئے ہیں۔ طالبان نے غیر ملکیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں