ٹانک میں گومل کے علاقے کچی آبادی میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید 30

ٹانک میں گومل کے علاقے کچی آبادی میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید

ٹانک میں گومل کے علاقے کچی آبادی میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید

ٹانک (92 نیوز) – ٹانک میں گومل کے علاقے کچی آبادی میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا جس میں دو لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیو ٹیموں کو تحفظ دیتے دیتے دو اور پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کر لیا۔ امن اور قومی صحت دشمنی کا یہ واقعہ پیش آیا ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیو ٹیم کچی آبادی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں مصروف تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے تھانہ گومل کے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

شہید پولیس اہلکاروں میں پیر رحمان اور محمد نثار شامل ہیں۔ حملے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کی گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کچی آبادی کے علاقے میں پولیو مہم روک دی ہے جبکہ ضلع کے دیگرعلاقوں میں سخت سیکیورٹی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں