interview arshad sharif with farog naseem 80

ریکوڈک اور کارکے کیس میں7.2 بلین ڈالر بچنا بڑی کامیابی ہے۔فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون نے کہا کے ریکوڈک کیس میں جتنا الللہ کا شکر اداکیا جائے اتنا ہی کم ہے اور قوم جتنی خوش ہو کم ہے ۔جب سے ہماری حکومت آئی ہے مجھے پہلا ٹاسک دیا گیا کہ فارن کیسزز پر کام کرنا ہے حالانکہ ان کیسز کا فیصلہ ہوچکا تھا۔

عمران خان کی لیگل ٹیم نے مجھے اس کیس کے بارے میں بتایا۔ میں نے اس ریکوڈک اور کارکے کے کیس میں بڑی محنت اور جدت کی اٹارنی جنرل کے فارن کیسز کے چیمبر میں احمد عرفان کی خصوصی کاوش ہے۔ یاد ریے ان دونوں کیسز میں 2۔7 بلین ڈالر کی بچت ہوئی۔اس کیس کے حوالے سے مزید انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سب نے اس کیس میں ہاتھ کھڑے کر دیے ۔انٹرنیشینل جج بھی سخت اور مشکل تھے ۔لیکن میں نے پی آئی اے کی سی ای او ارشد ملک سے کہا کہ ہم آخر تک لڑیں گے الللہ کا کرم ہوا اور ہم یہ کیس جیت گئے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں