میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کے اپوزیشن بھارت کی چالوں کو سمجھے گی۔ مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امریکہ کو اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سی آئی اے چیف کا کوئی خفیہ دورہ نہیں نہ ہی یہ دورہ ان کا کوئی پہلا یا آخری دورہ ہو۔ مزید کہا انتقام نہیں صاف اور شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔
