supreme court of pakistan 54

صحافیوں کو ہراساں کرنے کے کیس میں سپریم کورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا

اسلام آباد(خبریں ڈیلی) صحافیوں کو ہراساں کرنے کے کیس کے معاملے میں چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔ چیئرمین پیمرا اور اٹارنی جنرل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے تمام ایڈوکیٹس جنرل کو بھی طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے اس کیس میں جسٹس منیب اختر نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں میڈیا اور صحافت کو آزادی فراہم کرتا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ میں مداخلت کرے گی۔ تنخواہوں کے معاملے میں بھی عدالت صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کام صحافت کرنا ہے نہ کہ سیاست۔ جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ کوئی قانون اگر آرٹیکل 19 کے متضاد ہوا تو اسے کالعدم قرار دے دیں گے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں