kabul governor announced by taliban 66

طالبان کی طرف سے کابل کا گورنر تعینات کر دیا گیا

کابل (خبریں ڈیلی) طالبان نے گورنرکابل کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے، ارشد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تقرریاں شروع ہو گئی ہیں، طالبان نے ملا شیریں اخوند کو کابل کا گورنر مقرر کر دیا ہے، ملا شیریں ملا عمر کے قریبی ساتھی ہیں اور طالبان کے ملشری کمیشن کے سربراہ اور ملا عمر کے محافظ کے طور پر ذمہ داری ادا کر چکے ہیں۔
طالبان کے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد ، ملا شیریں اخوند کو گورنر کی ذمہ داری دی گئ ہیں۔ ملا شیریں دوحہ میں مذاکرات کی ٹیم کی رکن ہیں ۔انھوں نے سدرن کمانڈ کے انٹیلی جنس ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دیں ، اور طالبان کے بانی ملا عمر کی سکیورٹی چیف بھی رہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں