Traffic signals 201

پاکستان میں ٹریفک کے سنگین مسائل اور ان کاحل۔

۔ یوں تو پاکستان میں کافی سارے ٹریفک کے مسائل ہیں لیکن چند جو کے حال ہی میں نظروں سے گزرے آپ کے گوش گزار کرنا چاہوں گا تاکہ قارئین میں سے کوئی بھی اگر توجہ دے تو حادثات میں کمی ہو ۔ سب سے اہم مسئلہ جس کی طرف آپ کی توجہ دلانا مقصود ہے وہ ہے غلط سائڈ پر ڈرائیونگ کرنا یعنی (ون وے کی خلاف ورزی) اکثر و بیشتر آپ نے نوٹ کیا ہوگا کے ہم میں سے کچھ لوگ یوٹرن دور ہونے کی وجہ سے بڑی شاہراہوں پر بھی ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واپسی کی راہ لیتے ہیں جوکہ انتہائی زیادہ خطرناک ہے جس کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے ہیں یا ٹریفک جام جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصا موٹر سائیکل سوار حضرات اور رکشہ ڈرائیور بہت ہی ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

دوسرا اور اہم مسئلہ ہے (روڈ کے قوانین سے آگاہی  نہ ہونا ) اگر آپ روڈ کے بنیادی اور اہم قوانین سے واقف نہیں ہیں تو بے شک آپ کتنے بھی اچھے ڈرائیور ہیں آپ ضرور غلطی کریں گے جو کہ آپ یا کسی بھی دوسرے کے  جانی یا مالی نقصانات کا باعث ہو سکتی ہے مثلا آپ کو سائن بورڈ پڑھنا یا سائن بورڈ کا مطلب نہیں پتا تو آپ کوئی بھی غلطی کر سکتے ہیں اس لئے آپکا فرض ہے کے روڈ پر ڈرائیو کرنے سے پہلے ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کریں کسی مستند ڈرائیونگ سکول سے کلاسسز لے لیں جو کے آنے والی زندگی میں آپ کو مختلف مشکلات سے بچائیں گی آپ ایک ذمہ دار ڈرائیور کہلائیں گے۔

تیسرا اور اہم مسئلہ(گاڑی کی کو چیک کئے بغیر گاڑی چلانا ) تو جناب کون کون چیک کرتا ہے اپنی گاڑی کو اور کون اپنی گاڑی کو صحیح طریقے سے مینٹین رکھتا ہے سفر پر نکلنے سے پہلے اپنی گاڑی کو سب سے پہلے چیک کریں کیا گاڑی کا انجن آئل گاڑی کا پانی گئیر آل بریک آئل وغیرہ مطلوبہ مقدار کے عین مطابق ہے یا نہیں کیا گاڑی کی بریک صحیح کام کر رہی ہے گاڑی میں فیول چیک کریں اور گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کا پریشر چیک کریں چیک کریں آپکی گاڑی کے ٹائر صحیح حالت میں ہیں یے سب چیزیں چیک کرنے سے آپ کو سفر میں آسانی ہوگی اور سفر میں مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

چوتھا اہم مسئلہ ( ڈرائیور کے بغیر آرام کئے لگا تار گاڑی چلانا) خصوصا ٹرک ڈرائیور یا ایسے ڈرائیور حضرات جو لمبے روٹ پر چلتے ہیں وہ آرام نہ کرنے اور نیند کی کمی کے باعث حادثات کا باعث بنتے ہیں تو خدارا آپ پہلے آرام کریں نیند پوری کریں اور اس کے بعد سفر کریں فریش ہو کر سفر کریں مانا کے وقت قیمتی ہے لیکن آپکی صحت اور آپکی جان سے زیادہ قیمتی نہیں جہاں نیند آئے گاڑی سائڈ میں روکیں ریسٹ کریں اور اس کے بعد آگے سفر کریں آپکی ذرا سی کوتاہی کئی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اپنے تحفظ کیلئے اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی کے اقدامات کریں مثلا سفر شروع کرنے سے پہلے آیت الکرسی اور سفر کی دعا ضرور پڑھیں سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں چالان کے ڈر سے نہیں بلکہ اپنی حفاظت کے لئے موٹر سائیکل سوار حضرات لازمی ہیلمٹ پہنیں اور مکمل سیفٹی کے ساتھ اچھی کوالٹی کا ہیلمٹ جو بکل اور فرنٹ شیشے کے ساتھ ہو اسے پہنیں ہیلمٹ کا بکل ضرور باندھیں رات کے وقت سامنے سے اڑ کر آنے والے حشرات ریت کے ذرات اور پتوں وغیرہ سے بچنے کے لئے ہیلمٹ کا شیشہ نیچے کرلیں ریت یا بجری والی جگہ یا ریلوے لائن سے بہت احتیاط سے گزریں۔

خدارا آپکی جان بہت قیمتی ہے اور آپکی پہچان بھی آپکے روڈز سے ہے ۔ 

مہذب اقوام کی پہچان انکے قومی شاہرات پر ٹریفک ڈسپلن اور مثبت رویے سے ہوتی ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین

تحریر ثاقب محمود 

@M_Saqib7e

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں