IG Punjab road sardar 56

نئے منتخب ہونے والے آئی جی پنجاب کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے؟؟

راو سردار علی خان آئی جی پنجاب تعیناتی کی منظوری
راو سردار علی خان 21 فروری 1965 کو لودھراں میں پیدا ہوئے
راوسردار علی خان نے کنگ ایڈورڈ سے ایم بی بی ایس کیا
آئی جی راو سردار نے 25 سال کی عمر میں 1990 میں پولیس سروس جوائن کی
نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب 18ویں کامن سے ہیں
آئی جی پنجاب اپنی 31 سالہ سروس میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے
راو سردارچاروں صوبوں سمیت وفاق میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں
راو سردار علی خان اقوام متحدہ مشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں
راو سردار آئی جی پنجاب کے عہدے سے پہلے ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی او بہاولپور، آر پی او سرگودھا رہ چکے ہیں
راو سردار بطور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، جوائنٹ ڈی جی انٹیلیجنس بیورو پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی پی او فیصل آباد خدمات سرانجام دے چکے ہیں
راو سردار علی خان انتہائی پروفیشنل پولیس افسر کی شہرت رکھتے ہیں
انکے دور میں سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک پھیلا اور لاہور پراجیکٹ کو توسیع ملی
راو سردار نے ایمرجنسی کیسز میں پولیس رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کیئے اقدامات اٹھائے

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں