wasim khan 64

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ وہاب ریاض اور شعیب ملک کی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ معین خان کے بیٹے اعظم خان پہلی بار سلیکٹ ہوگئے۔ اس حوالے سے چیف سلیکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔ یاسر شاہ کی ٹیسٹ میچ میں شمولیت کو فٹنس سے مشروط کردیا۔ پاکستانی کھلاڑی جولائی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی نسل کے لئے قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔ حارث سہیل اور عماد وسیم کی بلترتیب ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں واپسی ہوگی۔ نسیم شاہ اور محمد عباس دوبارہ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ اعظم خان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی جبکہ سلمان علی آغا کو پہلی مرتبہ ون ڈے میں شامل کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ اور 8ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=F8dPWSIBzOE
وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں