کئی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے اور موسم خوشگوار۔ اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں اولے بھی پڑے ہیں۔ شکرگڑھ، سیالکوٹ اور میر پور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہاہے۔
بارکھان اور گرد نواح میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے۔ شہروں کا دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت سندھ میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور بوندا باندی کے ساتھ بارش کا امکان ہے