imran khan speech today 86

خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہتے ہیں کہ گورنمنٹ گرا دو۔عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے لودھراں ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں ان کی کوشش ہے کہ گورنمنٹ فیل ہو۔ یہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

اقتدار کو سنبھالتے ہیں پہلے ہی کا کہا گیا کہ گورنمنٹ ناکام ہوگئی۔ بدقسمتی سے میڈیا نے بھی ایسا تاثر دیا کہ تبدیلی صرف بٹن دبانے سے آ جائے گی۔ حالانکہ کے تبدیلی آنے میں ایک وقت لگتا ہے۔ پہلاسال اسٹیبلائزیشن کا سال تھا۔ دوسرے سال میں بدقسمتی سےکورونا آگیا اس کے باوجود ہمارے معیشت نے ترقی کی۔ آج بھارت کی جی ڈی پی مائنس سات جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی چار فیصد پر گرو کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے لوگ حکومت گرانا چاہتے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ پہلے کی طرح ملک کو لوٹیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشی اعشاریے مثبت ہیں اور ہماری معیشت درست سمت میں ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید معیشت کے حوالے سے مزید خوشخبریاں سناؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پچھلی گورنمنٹ سے تین گناہ زیادہ موٹرویز بنائیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ہم نے بہت بڑے پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے بینکوں کو کردو کر دینے کی عادت نہیں تھی اب وہ کردیں گے۔ ہم نے کشن انڈسٹری کو پورا اوپر اٹھا دیا ہے اس سال سیمنٹ کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں