افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی پر امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ایک مہینے میں کابل کے قریب پہنچ سکتے ہیں اور تین مہینوں میں کابل پر قبضہ کر سکتے ہیں۔
افغان فورسز کی پےدر پے شکستوں اور طالبان کی پیش قدمی روکنے کی ناکامی کے بعد افغان آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ جنرل ہیبت اللہ زئی نئے آرمی چیف تعینات کر دیے گئے۔ طالبان چند روز میں 9 صوبائی دارالحکومت کا قبضہ حاصل کر چکے ہیں۔بلخ کا ہیڈکواٹر اور مزار شریف طالبان کا اگلا ممکنہ ہدف ہوگا۔