80

لائیو کال کرتے عورت آبدیدہ ہوگئی۔ کفن کے پیسے نہیں ۔مدد کی یعقین دہانی

وزیراعظم عمران خان سے لائیو کال کے دوران اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے رونے لگ گئی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ایک بیوہ خاتون ہے اور اس کی والدہ بھی بیوہ ہے۔جس نے 65 سال ٹیچنگ کرکے بڑی مشکل سے ڈی اچ اے میں گھر بنایا ہے ۔ جس پے ایس ایس پی کے بھائ نے قبضہ کر لیا تھا ۔جس پر سی سی پی او لاہور نے دسمبر 2020 میں قبضہ چھڑوا کے دیا جن پر میں ان کی انتہای مشکور ہوں۔لیکن اسی دوران میں 5 لاکھ کی مقروض ہوگئ۔

سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ آپ پانچ لاکھ مجھے ادا کریں لیکن ان کا ٹرانسفر ہوگیا آئی سی سی پی او نے بھی یہی کہا کہ مجھے پانچ لاکھ ادا کیا جائے جس کی ہدایات انہوں نے جاری کی لیکن وہ مجھے ابھی تک نہیں ادا کیے گئے نئے سی سی پی او نے بھی یہی ہدایات جاری کیں لیکن ابھی تک ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

میری والدہ اس کی ٹینشن لیتے لیتے 65 سال کی عمر میں کینسر کی مریض بن گئی ہیں انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ میں کیا کروں میرے پاس میرے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں اور بچوں کوکیسے پالو میں نے اپنی والدہ کا علاج کروانے کے لیے بینک سے لون لیا ہے۔

وزیراعظم نے ان کی سنتے ہوئے کہا کے کہ میری پارٹی کا مقصد ہی انصاف دینا تھا ہمارے نظام انصاف میں کافی ہوتا ہیں جس کو ٹھیک کرنے کے لئے جہاد کی ضرورت ہے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عدلیہ کے ساتھ مل کر نظام انصاف کو بہتر بنایا جا سکے اور انصاف میں طاقتور اور امیر غریب میں فرق ختم کیا جائے۔

انہوں نے دوسرے ممالک جو کہ ترقی یافتہ ہیں ان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ نظام انصاف ہے وہاں پر امیر اور غریب میں ایک قانون ہوتا ہے وہاں پر کسی کو انصاف کے لئے سفارش یا کال نہیں کرنا پڑتی۔ مزید انہوں نے کیا کہا آئیے دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں

https://www.youtube.com/watch?v=65MgAav29UA

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں