بیجنگ چین نے جی سیون ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا وہ دن چلے گئے جب دنیا کی قسمت کا فیصلہ چھوٹے گروپ کے ہاتھ میں تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ جی سیون کے ممالک کے سربراہان اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جی سیون ایک چھوٹا گروپ ہے اور اس کے سربراہ اجلاس میں ہونے والے فیصلے گھٹیا سوچ کے حامل ہیں۔ روز اینڈویلٹ منصوبے کا کوئی تصور نہیں۔ اقوام متحدہ کے عالمی اداروں پر مبنی نظام ہی اصل عالمی آرڈر ہے۔