fawad chaudhary 78

یہ پیسہ سندھ میں نہیں بلکہ دبئی اور پیرس میں لگاتے ہیں۔ فواد چوہدری

‏وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں پرانی اسکیمیں مکمل نہیں ہوئی تو نئی اسکیمیں کیسے رکھیں،یہ چاہتے ہیں کہ اسکیم ملے، اپنے ٹھیکدار سے شروع کروائیں اور بھول جائیں۔یہ چاہتے ہیں کہ پیسہ ڈائریکٹ ان کو ملے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہیسہ ڈائریکٹ عوام پر لگے،یہ پیسہ سندھ میں نہیں بلکہ دبئی میں لگاتے ہیں۔

کراچی کو پیسہ مل نہیں رہا،سندھ کے مسائل حل ہونہیں رہے،تو یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے؟کراچی میں پولیس کی اتنی اہلیت بھی نہیں کہ وہ امن وامان کی بنیادی ذمے داری نبھاسکے۔‏اس بجٹ میں بھی سندھ کا حصہ بڑھایا گیا ہے۔ سندھ کے پاس اتنا پیسہ آیا لیکن وہ گیا کہاں؟

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں