62

اس سال کوئی طالب علم بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں ہوگا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس سال امتحان ہر صورت میں آؤں گا بغیر ان کے طلبہ کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ 7 جون کو تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے

نویں اور دسویں جماعت کے چار مضامین کے پیپرز لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین کے پیپرز لے جائیں گے۔ ان کے علاوہ باقی مضامین کے پیپرز نہیں ہونگے۔ تمام بورڈ 24 جون کے بعد پیپر شروع کر رہے تھے لیکن اب دس جولائی کے بعد پیپر شروع کیے جائیں گے اور ایک پیپر سے دوسرے پیپر کے درمیان وقفہ رکھا جائے گا۔

اور کوئی استاد بغیر کروناویکسین کے پیپرز نہیں لے گا۔ پہلے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پیپر لے جائیں گے اس کے بعد نویں اور دسویں جماعت جماعت کے امتحانات ہوں گے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں