تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی 11

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی

کراچی (92 نیوز) – تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی۔ شاہین 222 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158رنز بنا سکے۔

شان مسعود کے سوا کوئی پاکستانی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ دوسرے میچ کے ہیرو بابراعظم اور محمد رضوان بھی 8،8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ مارک ووڈ تین، عادل رشید دو، ٹوپلی اور کیورن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہیری بروک کے 81 اور بین ڈکٹ کے 70رنز کی بدولت 3وکٹوں پر 221رنز بنائے تھے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں