climate change in pakistan 90

کراچی سمیت دنیا بھر ساحلی علاقے ڈوبنے کا خدشہ ہے

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔ گلوبل وارمنگ جو کہ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اس میں انسانی کردار سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا کو ہیٹ بارش اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین کا کوئی خطہ اس سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق زمین کی سطح کا درجہ حرارت 150 سال میں اتنا نہیں بڑھا جس اتنا اضافہ گزشتہ نو سال میں ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں ادوار کے دوران ایک اعشاریہ صفر نو سینٹی گریڈ کا فرق ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برس 1850 کے گرم ترین سال تھے۔ حالیہ برس میں سطح سمندر میں اضافہ ستر برس میں ہونے والے اضافے سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا میں گلیشیئرز اورقطب شمالی میں موجود برف پگھلنے کی سب سے بڑی وجہ انسانی عوامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قطبعین میں 2050تک سال میں ایک ماہ برف بالکل نہیں ہوا کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صدی کے اختتام پر سمندر کی سطح پر دو میٹر اضافے اردو ہزار ایک سو پچاس تک پانچ میٹر اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق اب شدید گرمی پڑنا اب اور عام ہوتا جاۓ گا۔شدید سردی کی لہر میں کمی آتی جاۓ گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتینو گوتریس رپورٹ انسانیت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگر ہم سرجوڑ گے تو بڑے پیمانے پر اس سے نمٹ سکتے ہیں۔ رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ نہ تاخیر کی گنجائش ہے نہ غلطی کی

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں