Us air force aeroplane 73

انخلا کے مسافروں کو لینے امریکن ایئر فورس کا طیارہ کویت سے اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد (خبریں ڈیلی)افغانستان سے پاکستان پہنچائے گئے انخلاء کے مسافروں کو لینے کیلئے امریکن ایئر فورس کا ایک خصوصی طیارہ کویت سے اسلام آباد پہنچ گیا ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کویت سٹی ایئرپورٹ سے اڑنے والی یو ایس اے ایف کی پرواز نے منگل کی سہ پہر ٹھیک 3 بجے اسلام آباد کی نور خان ایئر بیس پر لینڈنگ کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق طیارے میں افغانستان سے پاکستان پہنچائے گئے

امریکی فوجیوں اور دیگر غیر ملکی باشندوں کو اگلی منزل تک لے جایا جائے گا۔اس سے قبل امریکن ایئر فورس کے دو طیارے گزشتہ دو روز کے دوران ایسے مسافروں کو اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات لے جا چکے ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں