وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 96 کیسز رپورٹ 13

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 96 کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 96 کیسز رپورٹ

اسلام آباد (92 نیوز) – وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 96 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق دیہات میں کیسز کی تعداد 53 جبکہ شہری علاقوں میں 43 ہے۔ رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں ایک ہزار 7 جبکہ شہری علاقے میں 650 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 23، پولی کلینک میں 3، ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 5 مریض داخل ہوئے۔ نجی لیبارٹریز سے 51 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 5 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں