وزارت خارجہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی، خواجہ آصف ودیگر کی شرکت 10

وزارت خارجہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی، خواجہ آصف ودیگر کی شرکت

وزارت خارجہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی، خواجہ آصف ودیگر کی شرکت

اسلام آباد (92 نیوز) – اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر پر وزارت خارجہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

وزیرِدفاع خواجہ آصف، مشیر اُمور کشمیر قمر زمان کائرہ نے ریلی میں شرکت کی۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے عملے سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

ادھریوم استحصال کشمیر پر ملک بھر میں ٹریفک ایک منٹ کیلئے روک دی گئی۔ صبح آٹھ بج کر 59 منٹ پر سائرن بجائے گئے جو جہاں تھا وہیں رک گیا۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں