وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خاں کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بریفنگ میں شرکت 11

وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خاں کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بریفنگ میں شرکت

وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خاں کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بریفنگ میں شرکت

ڈیرہ غازی خاں (92 نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خاں کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے بریفنگ میں شرکت کی۔

جمعہ کو ڈیرہ غازی خان میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کررہے ہیں۔ متاثرین سیلاب کیلئے دی جانے والی امدادی رقم متاثرین پر ہی خرچ ہونی چاہئے۔ متاثرین کے نقصانات کے جائزے کیلئے جوائنٹ سروے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو جلد از جلد معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی طرف سے اٹھائے گئے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے علاقوں میں بارشوں کے مزید سپیلوں کے انٹرویو کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی پلان بنایا جائے۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں