وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر یوٹرن لے لیا 48

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر یوٹرن لے لیا

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر یوٹرن لے لیا

لاہور (92 نیوز) – وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے یوٹرن لے لیا۔ پہلے کہا شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد ٹویٹ کر دی کہ شہباز گل کو غیرقانونی طور پر چکی میں رکھا گیا۔

شہباز گل پر جیل میں تشدد کی خبروں میں کتنی صداقت ہے۔ یہ جاننے کے لیئے لیے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ نے جیل کے تمام سیکشن کا معائنہ کیا ۔ 92 نیوز کے شہباز گل پر تشدد سے متعلق سوال پر بڑا بیان دے دیا، بولے شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے وفاقی وزرا کی پنجاب داخلے سے متعلق بتایا کہ کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

ابھی بیان کو کچھ ہی دیر گذری تھی کہ فورا شہباز گل سے متعلق نیا ٹویٹ کر دیا۔ ٹویٹ میں موقف اپنایا کہ شہباز گل کو غیر قانونی طور پر چکی میں رکھا گیا اور ساتھ ڈی آئی جی جیل اور  سپرنٹنڈینٹ کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔

سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل چوہدری اصغر نے شہباز گل پر تشدد یا چکی میں رکھنے کے دعویٰ کو یکسر مسترد کر دیا۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں