وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ 18

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ

لاہور (92 نیوز) – وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ایڈووکیٹ علی ظفر کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں جو سپریم کورٹ کے سامنے رکھے جائینگے۔

تحریک انصاف کے 5 ارکان کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن نہیں کیا، تحریک انصاف کے پانچ اراکین اسمبلی حج پر جبکہ چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک موجود ہیں۔

ایڈووکیٹ علی ظفر کہتے ہیں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس میں کئی قانونی سسقم موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا ارکان اسمبلی کی غیر موجودگی میں الیکشن کی کیا حیثیت ہے اس پر غور کر رہے ہیں، اگر سپریم کورٹ گئے تو کل شام 4 بجے سے پہلے ریلیف ہر صورت ملے گا۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں