column in daily khabrain e paper about imran khan 74

آخر عمران خان کر کیا رہا ہے؟

جب بھی کسی ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے ورکر سے ہمکلام ہوتے ہیں تو ایک ہی بات سننے کو ملتی ہے عمران خان نے کیا کرلیا ڈھائی تین سال میں؟ ہم مانتے ہیں کہ جیسی ملکی معیشت عمران خان کو ملی تھی اس کے پیش نظر ملک میں مہنگائی ہے جو ان شاء اللہ بہت جلد کم ہو جائے گی مگر اس کے علاوہ عمران خان نے کیا کر لیا؟
ایک خلاصہ پیش خدمت ہے۔۔۔
ماحولیات پر کام عمران خان کر رہا، ڈیمز عمران خان بنا رہا ہے،
پاکستان کی چیزیں جو انڈیا اور دوسرے ممالک اپنے نام سے بیچتے تھے اور آج تک کوئی ان چیزوں کو پاکستان کے نام رجسٹرڈ کروانا تو دور کی بات ایسا سوچا بھی نہیں، گلابی نمک، بناسپتی چاول اور دیگر اشیاء رجسٹرڈ کروا کر بھی عمران خان پاکستانی پروڈکٹس بیرون ملک ایکسپورٹ کرے،پچھلے 50 سالوں سے پاکستان میں کوئی نئے بڑے ڈیم نہیں بنائے گئے۔

ابھی عمران خان نے بیک وقت 10 ڈیموں پہ کام شروع کروایا ہوا ہے،افغانستان مسئلے کا حل جو پچھلے 15 سال سے عمران خان بول رہا تھا وہ بھی اب عمران خان کروائے،پاکستانی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت پر عمران خان “ایبسلوٹلی ناٹ” کہے اور ڈرون اٹیکس عمران خان بند کروائے،موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی عمران خان بنائے،‏ای کامرس پالیسی عمران خان بنائے۔

ایمازون کو پاکستان میں عمران خان لائے،10 سال بعد 19 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب ڈالر سرپلس عمران خان کرے،یکساں قومی تعلیمی نصاب عمران خان بنائے، قرآن مجید بمعہ ترجمہ بطور مضمون قومی تعلیمی نصاب میں شامل عمران خان کروائے،بند پڑی انڈسٹری اور انڈسٹری ملکان کو اربوں کے واجبات ادا کرکے انڈسٹری کو فل کیپیسٹی پر عمران خان چلوائے۔

‏سولر انرجی جو شہباز شریف 25 روپے یونٹ میں معاہدہ کر کے گئے 5 روپے میں وہ معاہدے عمران خان کرے،دنیا میں پاکستان کا باعزت مقام عمران حاصل کرے،قرضے عمران خان اتارے،نواز شریف اور زرداری کے ہارے ہوئے کیسز جس پر پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ہوا وہ عمران خان جیتے اور پیسہ بچائے،
وزیراعظم ہاؤس کا پیسہ عمران خان بچائے،ہدف سے زیادہ اور ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرے اور ٹیکس کولیکشن عمران خان بڑھائے،ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے قدم عمران خان اٹھائے،پوری دنیا میں ناموس رسالتﷺ کا پرچم عمران خان لہرائے۔

دنیا کو ہمارے نبیﷺ سے محبت اور عقیدت عمران خان بتائے،احساس پروگرام کے تحت غریبوں تک راشن اور کھانا عمران خان پہنچائے، دوسرے شہروں میں مزدوری کرنے والوں بڑے بڑے شہروں میں لنگر خانے، لنگر ٹرک،شیلٹر ہومز اور پناہ گاہیں عمران خان بنائے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عمران خان دے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خیال عمران خان رکھے،بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کو آزاد عمران خان کروائے، پاکستان کو خود مختار، انصاف پسند اور آزاد اسلامی ریاست بنانے کے لیے کوشاں عمران خان ہو،پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے عمران خان بچائے،پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز عمران خان بنے۔

ویزوں پر پابندی عمران خان ختم کروائے،کشمیر کاز کو عالمی سطح کے تمام فورمز پر عمران خان اٹھائے اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو عمران خان دیکھائے،
نئے کالج اور یونیورسٹییز عمران خان بنائے،اسپیشل اکنامک زونز عمران خان بنوائے،ایکسپورٹس عمران خان بڑھائے،نئے شہر بھی عمران خان آ کر بنائے،30 سالوں سے خستہ حال انفراسٹرکچرز لنک روڈز، ڈوئل کیرج ویز اور موٹروز عمران خان بنائےروس اور باقی ممالک سے تعلقات بھی عمران خان آ کر ٹھیک کرے،فیٹف سے پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلوانے کے لئے 27 سے 26 نکات پر عمل عمران خان کروائے،
نئے نہری نظام بھی عمران خان آ کر بنائے،موبائل فون کمپنیوں کو بھی پاکستان میں عمران خان لائے، ترسیلات زر بھی عمران خان بڑھائے،پاکستان میں سیاحت کو بھی پروموٹ عمران خان کرے،
نئے سستے گھر بھی عمران خان بنا کر دے،نئے ہسپتال بھی عمران خان بنائے،کسان کو فصلوں کے بہترین ریٹ بھی عمران خان دلائے،‎‏اداروں میں اصلاحات بھی عمران خان لائے۔

دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کو آگے لے کر کھڑا ہو ایک الگ پہچان اور شناخت کیساتھ، جس لباس کو دنیا دہشت گردی سے جوڑتی تھی اسی لباس کیساتھ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات عمران خان کرے، اس لباس کو عزت عمران خان دلوائے۔

عمران خان اگر اس مہنگائی اور کمزور معشیت میں نہ پھنسا ہوا ہوتا تو پھر ہم دیکھتے اس کی اور بہت سی کامیابیاں عالمی برادری میں۔ پاکستان کے دشمن نواز، زرداری نے اس ملک کا ستیاناس کردیا ہوا تھا اسی لیے عمران خان کے ہاتھ بندھ گئے اور وہ انہی کاموں میں مصروف ہوگیا ابھی میرے پاکستانیوں کو پتا نہیں کہ ان کے پاس یہ ایک ہیرا ہے
آج برا لگ رہا ہے وہ کیونکہ وہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں لگا ہوا ہے کل کو جب عمران خان کے لگائے گئے پودوں کے پھل ہم کھائیں گے تو شاید ہمیں اندازہ ہو اس بات کا کیونکہ وہ اگلے الیکشن کا نہیں پاکستان اور آنے والی نسلوں کا سوچ رہا ہے۔

اگر ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا تو وہ بہت جلد پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کر عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام پر لا کھڑا کر گا ۔
انشاء اللہ
پاکستانیوں ساتھ دو اس مرد مجاہد کا، ناں کہ ان لوگوں کا جنہوں نے نوچ نوچ کر ہمارے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں