Self confidence picture 81

خود اعتمادی کیا ہے؟

ایک ایسی کوالٹی جو انسان میں ہوں کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو کامیابی کے چانس بڑھ جاتے ہیں اور وہ کوالٹی ہے خود اعتمادی

ہم اپنے اندر کس طرح خود اعتمادی پیدا کر سکتے ہیں

اعتماد اور تکبر بہت کمزور اور باریک ریڈ لائن ہے جو انسان کراس کر لیتا ہے اور اسے پتہ بھی نہیں چلتا ہم بھول جاتے ہیں خود اعتمادی کے چکر میں تکبر کر رہے ہوتے ہیں اونچا بولتے ہیں لوگوں کو نیچا دکھاتے ہیں جو منہ میں آیا بولتے چلے جاتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس منسب ہے پیسہ ہے دوسروں کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہیں
اسے اعتماد نہیں کہتے اعتماد سے مراد یہ ہے کہ آپ کا عمل آپ کے الفاظ کے مطابق ہو جائے اور اب آپ کو اپنے الفاظ اور عمل پر کسی کی تصدیق کی ضرورت نہ رہے. آپ کو اپنے آپ پر اور اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہو آپ اچھے مقصد کے لیے خاص طور پر انفرادی ترقی کے لیے ریسک لینے کے لیے تیار ہو اسے خود اعتمادی کہتے ہیں
ہر وقت دوسروں کے اوپر الزام رکھنا اور اپنے آپ کو بری و زمہ کہنا یہ خود اعتمادی نہیں ہے۔ خود اعتمادی ایسا زیور ہے جو انسان کے ذہن میں ایسی صفات کو پیدا کر دیتا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل کام بھی اسے آسان لگتا ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ اچھی کارکردگی پر اس کی تعریف کی جائے۔
اپنی سوچ کو مثبت بنائیں اور بلا وجہ کے خوف کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں کیونکہ جیتنے والوں کا یہی پہلا اصول ہے کہ وہ ہار سے پہلے نہیں ہارتے۔

آپ کی اپنی ذات بھی تعریف کی حقدار ہوتی ہے جب آپ کامیابی ہوتے ہیں
اللہ نے آپ کے اندر خوبیاں رکھی ہیں جن کی تعریف کی جانی چاہیے۔
دنیا میں ہر کوئی انسان بلکل پرفیکٹ نہیں ہوتا خامیاں ہوتی ہیں اور اُن لوگوں سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں جو کامیابی کے آسمان پر ستاروں کی طرح چمکتے ہیں اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور کوشش کریں کے وی غلطی دوبارہ نہ کریں

ازقلم : سجاول سلیم

@Sajawal_13

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں