haris rauf 69

حارث رؤف کس معروف اداکارہ کیساتھ ڈنر پر جانا چاہتے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستانی شوبر انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے۔

ویڈیو میں فاسٹ بولر کو 3 اداکاراؤں کے نام کے آپشنز دیے گئے اور سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات میں سے کس اداکارہ کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے۔

حارث نے پہلے کچھ سوچا اور پھر دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ میں اِن تینوں میں سے کسی کے ساتھ ڈنر پر نہیں جاؤں گا۔

کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے ڈنر کرنا ہوا تو میں اداکارہ ‘مایا علی’ کے ساتھ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔

https://www.instagram.com/p/CWdFnUeopya/?utm_source=ig_embed&ig_rid=94a45806-096f-4225-abf3-5fe50d016427

حارث رؤف کی اس ویڈیو سے مداح خوب محظوظ ہوئے، کچھ افراد نے کرکٹر کی پسند کی بھی تعریف کی جب کہ متعدد نے فاسٹ بولر کی جانب سے پاکستان کو ترجیح دینے اور اسے سب سے اچھا ملک کہنے پر سراہا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں