Arif hameed bhatti about ik 60

عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے سلطانی گواہ؟؟

سینئر تجزیہ کار اور صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت اس سے زیادہ بہتر پرفارم کر سکتی تھی لیکن ان کے تین چار ایسے ساتھی موجود ہیں جن کی وجہ سے ان کو حقائق سے لاعلم رکھا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تین سے چار لوگ عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں وہ ساتھی کے روپ میں عمران خان کی حکومت کے قریبی دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد ایک فرد جو کہ ان کا قریبی ساتھی ہے ان کی حکومت کے خلاف سلطانی گواہ کے طور پر ثابت ہو گا۔

عارف حمید بھٹی ڈاکٹر معید پیرزادہ کے پروگرام میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نیت اور کوشش پر کوئی شک نہیں۔ لیکن ان کے اردگرد چند لوگ جو کہ ان کے قریبی ساتھی ہیں وہ حقائق کو صحیح طرح سےعمران خان تک پہنچنے نہیں دیتے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد کرنا چاہتے ہیں لیکن آج بھی لاہور میں 30 سے 35 افراد پولیس کے ساتھ مل کر قبضہ گروپوں میں شامل ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں