younis memon 96

یونس میمن کون اور سندھ پر حکمرانی کیسے کر رہا ہے؟

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ کراچی پر کینیڈا سے حکومت کی جا رہی ہے۔ سندھ کا اصل حکمران یونس میمن ہے۔ یونس میمن کون ہے اور سندھ پر کیسے حکمرانی کر رہا ہے؟ یونس میمن سسٹم کو کیسے کنٹرول کرتا ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ میں اہم انکشاف کردیا۔جعلی اکاؤنٹ کیس کا اہم ترین کردار یونس سیٹھ عرف یونس میمن ہے۔ اس کیس میں گرفتار ہونے والا شخص شبیر بمباٹ یونس سیٹھ کا چھوٹا بھائی ہے۔ یونس میمن کو کراچی میں زمینوں پر قبضہ سے لے کر جعلی الاٹمنٹ تک جادو مانا جاتا ہے۔

یونس میمن سندھ کی اہم ترین شخصیات کا سب سے قابل اعتماد ساتھی ہے۔ 2016 کا آپریشن شروع ہونے کے بعد کینیڈا فراڈ ہوا۔ ایس بی سی اے کے سابق مفرور ڈی جی قادر منظور بھی یونس سیٹھ کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو،کے ڈی اے اور ایس بی سی اے میں یونس سیٹ کا مکمل کنٹرول ہے۔

یونس میمن کے اشارے پر کراچی کے تین بڑے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تعینات ہیں۔ کراچی میں یونس میمن کے معاملات طے کرنے والی شخصیت مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر شرقی ہیں

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں