malala yousafzai 78

لوگ شادی کیوں کرتے ہیں پارٹنرز بن کر زندگی کیوں نہیں گزارتے۔ ملالہ

طالبات کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ کسی کو اپنی زندگی میں کسی کو ساتھ رکھنے کے لیے کسی کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ لوگوں نے شادی کیوں کرنی ہے۔ اگر آپ نے کسی کے ساتھ زندگی گزارنی ہے تو شادی کے کاغذات پر دستخط کیوں ضروری ہیں؟ پارٹنر بن کر کیوں نہیں زندگی گزارتے؟ ان کے اس بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کا شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدہ شادی کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں لیکن مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں کئی لوگ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے مجھ سے رابطہ بھی کر رہے ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں